زہے شان ان کی زہے مصطفائی
بڑی ہیں جو لائے دہر میں بھلائی
ملا خُلقِ اعظم لقب ہے خدا سے
حرم کو نبی سے ملی ہے ضیائی
خدا سے ہے نعمت نبی بانٹیں اس کو
کلیدِ خزانہ نبی ہاتھ آئی
ہیں دانِ سخی کے یہ اعجاز سارے
گھٹا رحمتوں کی جہاں پر جو چھائی
جہاں سارے زیبا نبی کے حسن سے
ہے خاطر نبی کی خدا کی خدائی
مدینے میں گلشن ہے فردوس میری
ارم سے ہے جنت مدینے میں آئی
مبارک ہیں طالع اے محمود تیرے
خدا نے بنایا تجھے مصطفائی

0
8