عشق بھی تو کمال کرتا ہے
جینا آخر محال کرتا ہے
عقل کہتی ہے تو سنبھل کے چل
عشق پل پل نڈھال کرتا ہے
ان کی آنکھیں ہمیں بتاتی ہیں
کوئی ان کا خیال کرتا ہے
فاصلے قربتوں میں آئیں تو
رابطے بے مثال کرتا ہے
پیار کا زہر گھولنے والا
غم سے رشتہ بحال کرتا ہے
GMKHAN

0
8