| رکاوٹ مت بنو یونہی نہ کیدو بن کے آجاؤ |
| عداوت مت نکالو تم محبت کو سمجھ جاؤ |
| ابھی ہے قیس فارن میں ابھی پُنّوں بھی دفتر میں |
| اگر ملنا ہے سسّی سے تو جاؤ یار مل آؤ |
| ابھی فرہاد نے توڑے ہیں پتھر چار من ہی بس |
| اگر ہے داستاں لمبی ذرا جلدی سے بتلاؤ |
| ابھی تم تھے بہت چھوٹے ابھی سے عشق کر بیٹھے |
| ہے مشکل اب بہت مشکل جوانی تک پہنچ پاؤ |
| ابھی روٹھے نہ دنیا سے ابھی یہ حوصلے اوڑھے |
| میں سمجھاتا ہوں عثماں کو ذرا اس کو بلا لاؤ |
معلومات