| یہ نکہت ہے مدینے سے بڑا دل کو قرار آیا |
| زہے میرے خیالوں میں مدینہ بار بار آیا |
| مدینے کے سخی داتا سدا یادوں کے مرکز ہیں |
| رکھے طالع درخشاں وہ نبی کے جو دیار آیا |
| خیالوں کا جو قبلہ ہیں درِ ہادی کی گلیاں ہیں |
| بڑا سوچا یہ دل نے تھا جو سپنا خوشگوار آیا |
| مدینے کی فضاؤں سے درِ اقدس پہ آ پہنچا |
| بڑی خوبی تھی منظر میں جو چہرے پر نکھار آیا |
| سخی شاہِ زماں داتا رسولِ جانِ ما آقا |
| خیال آیا مدینے کا جو رونا زار زار آیا |
| مجھے جنت لگیں سارے گلی کوچے مدینے کے |
| منور دیکھی جب مسجد مجھے پھر اعتبار آیا |
| بڑے عمدہ زمانے ہیں جو گزریں یادِ دلبر میں |
| لگے محمود کچھ لمحے مدینے میں گزار آیا |
معلومات