کچھ مجھے اب بتا ہے کیا گڑ بڑ |
چاند چھپ جو رہا ہے کیا گڑ بڑ |
کیا کسی سے کوئی کمان چلی؟ |
خالی ترکش ہوا ہے کیا گڑ بڑ |
یہ دلِ نیم کش عجب شے ہے |
اک تجھے ڈھونڈتا ہے کیا گڑ بڑ |
یوں اچانک کدھر ہوۓ غائب |
سانس ہی رک گیا ہے کیا گڑ بڑ |
جانا ہو گر ضروری تو دیکھو |
ڈوب دل بس چلا ہے کیا گڑ بڑ |
راضی ہو گا مگر ابھی کاشف |
اپنا جلوہ دِکھا ہے کیا گڑبڑ |
------------------------- |
بحر : خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع |
وزن : فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
شاعر: کاشف علی عبّاس |
© 2023 جملہ حقوق بحق شاعر محفوظ© |
معلومات