| نعتوں کو لکھتے لے لوں میں قربت ہے آپؐ کی |
| دل میں بڑھاتے جاؤں عقیدت ہے آپؐ کی |
| دندان بھی شہید ہوئے تھے حضورؐ کے |
| غزوہ احد کی ایسی شجاعت ہے آپؐ کی |
| جب لاش حمزہؓ کی بے کفن پائی تھی وہاں |
| بڑھتی گئی تھیں ٹیسیں، صعوبت ہے آپؐ کی |
| انصار کا سوالِ غنیمت سلجھ گیا |
| غزوہ حنین میں دے دی صحبت ہے آپؐ کی |
| نو مسلموں کو چیزیں ضروری عطا ہوئیں |
| پائے مدینہ والے رفاقت ہے آپؐ کی |
| ذاتی مکان میں بھی نہ لوٹیں دُوبارہ تھے |
| سب وقف کر دیا، یہ سخاوت ہے آپؐ کی |
| قربانی کا ہمیں یہی ناصؔر سبق دیا |
| پھر پیش ہو ثبوت، محبت ہے آپؐ کی |
معلومات