| انا سے پہلو بچا کے چلنا |
| سبھی کو اپنا بنا کے چلنا |
| نہ تم کو ناکامی ڈھونڈھ پائے |
| نشان سارے مٹا کے چلنا |
| خراج مانگیں خزائیں تم سے |
| تو پھول شبنم لٹا کے چلنا |
| وفا کا جگ میں صلہ یہی ہے |
| کٹانا سر یا جھکا کے چلنا |
| یقیں کا موسم گزر چکا ہے |
| وفائیں اپنی دکھا کے چلنا |
| تمہارے سر پر ہیں جتنے ساغر |
| یہ قرض سارے چکا کے چلنا |
معلومات