| آج تو کریں گے ہم واک لیٹ نائٹ سے |
| چاند نے پہنچنا ہے آخری فلائٹ سے |
| اس کے ہاتھ کی روٹی چاشنی میں اول ہے |
| ذائقے چھلکتے ہیں ایک ایک بائٹ سے |
| یار میں اداسی کی آخری حدوں پر ہوں |
| مجھ کو شعر بھیجو تم چار پانچ ٹائٹ سے |
| جن کے توشہ خانے میں مسئلوں کی ڈائن ہو |
| پھر شغف نہیں رہتا ان کو اچھی ڈائٹ سے |
| دل پہ داغ لگ جائیں تو کبھی نہیں دھلتے |
| ایک عام پاؤڈر یا کسی برائٹ سے |
معلومات