مری زندگی ہے پیام محبت |
محبت ہے میری بنام محبت |
مجھے شاعری نے سکھایا تکلم |
یہ غزلیں ہیں میری کلام محبت |
محبت پہ قربان دنیا یہ ساری |
کوئی مجھ سے پوچھے جو دام محبت |
صنم کو میں اردو ادب ہی سکھاؤں |
مرے نام کر دے جو شام محبت |
گلے سے لگا کر جو دیکھا غموں کو |
سمجھ مجھ کو آیا یوں جام محبت |
وہ باتیں کرے تو لگے مجھ کو ایسا |
کہ جادو ہو جیسے کلام محبت |
کھلیں پھول الفت کے ہم جب بھی بولیں |
ہو چاروں طرف یوں قیام محبت |
جگر درد غالب ولی اور مومن |
سبھی کو ہے میرا سلام محبت |
GMKHAN |
معلومات