میدان کربلا میں حسینیؓ جلال تھا
بے شک یزیدیوں کا وہ وقت زوال تھا
تاریخ کے سیاہ ورق بھی گواہ ہیں
"بدلا یزید کیسی قیامت کی چال تھا"
مرعوب کوفی ہو گئے سب شہؓ کے سامنے
بے باک پن، جسور بڑا بے مثال تھا
ہر ایک سے یہ پوچھا، بلایا انہوں نے کیوں؟
پایا قصور کیا ہے، یہی اک سوال تھا
مولی کی دید، وصل پیمبرؐ کی آرزو
شوق عمل میں غرق، نہ کوئی ملال تھا
ارض و سما نے اپنی سکت کھوئی دیکھ کر
ظالم کا گھات، سبؓط نبی کا بے حال تھا
اہل و عیال دین پہ ناصؔر ہوئی فدا
گردن کٹانا ابن علیؓ کا کمال تھا

0
21