آرزو ہے یا نبی در پر بلالو اشک بار |
ایک بار آؤں نہ بس آؤں تو آؤں بار بار |
چل پڑی قسمت جو لے کر جانبے بطحی مجھے |
بھیک مانگوں گا دکھا کر آپ کو دل داغ دار |
مال و زر ہے پاس میرے نا ہی عشقِ صادقاں |
تم بلا سکتے ہو آقا آپ کو ہے اختیار |
ہاے بد اعمال نے چھوڑا کہیں کا نا مجھے |
یا نبی بد کو نبھانا عرض ہے یہ زار زار |
یا رسول الله خدا کے واسطے نظرے کرم |
ہے عتیقِ بے نوا کو نظرِ کرم کی انتظار |
معلومات