کل اور آج
تب بھی حالات اچھے نہ تھے
اب بھی حالات اچھے نہیں
تب بھی پینے کو پانی نہ تھا
اب بھی پینے کو پانی نہیں
تب بھی تھی مفلسی چار سو
مفلسی اب بھی قسمت میں ہے
خواہشیں تب بھی تھیں خواہشیں
خواہشیں اب بھی ہیں خواہشیں
قیمتیں تب بھی اوپر ہی تھیں
قیمتیں اب بھی اوپر ہی ہیں
گر می تب بھی تھی ہوتی بہت
گر می اب بھی ہے ہوتی بہت
گرمیاں تب بھی تھیں گرمیاں
گرمیاں اب بھی ہیں گرمیاں
سر دیاں تب بھی تھیں سر دیا ں
سردیاں اب بھی ہیں سردیاں
حال دل تب بھی مجبور تھا
حال دل اب بھی مجبور ہے
قوم مقروض پہلے بھی تھی
قوم مقروض اب بھی تو ہے
ملک پہلے بھی ایسا ہی تھا
ملک اب بھی تو ویسا ہی ہے
چور تب بھی پکڑتے نہ تھے
چور اب بھی پکڑتے نہیں
تب بھی احساس کم ہی تو تھا
اب بھی احساس کم ہی تو ہے
تب بھی روٹی کا بحران تھا
اب بھی روٹی کا بحران ہے
دال پہلے بھی سستی نہ تھی
دال اب بھی تو سستی نہیں
تب بھی ہم کو نہ سمجھا کوئی
اب بھی ہم کو نہ سمجھے کوئی
چھوٹا تب بھی اچھوتا ہی تھا
چھوٹا اب بھی اچھوتا ہی ہے
بدلا کچھ بھی نہیں دوستو
وقت بدلا ہے بس وقت بس

0
40