اے رسولِ خدا سلا م آقا
مصطفیٰ مجتبیٰ سلا م آقا
آپ سے حق ملا ہے بے پردہ
حق کے ہو آئینہ سلا م آقا
حشر کے روز ہم کو بخشانا
والدِ فاطمہ سلا م آقا
دل میں ہوتو جھلک بھی دکھلا دو
صدقہ حسنین کا سلا م آقا
حق بنے دل جو آپ اس میں بسیں
آپ ہیں حق نما سلا م آقا
آپ سے عشق کر لیا جس نے
عشقِ حق بن گیا سلا م آقا
آپ جو مل گئے ملا مولیٰ
چا ہیئے اور کیا سلا م آقا
آپ ہی پیر آپ ہی مرشد
بس ہے یہ آسرا سلا م آقا
میرے ماں باپ ساتھ میں رکھنا
ہے ذکؔی کی دعا سلا م آقا

0
4