| کوئی آیا نبی ہے احمد مختارؐ کے جیسا |
| نہیں ہرگز نہیں آیا شہ ابرارؐ کے جیسا |
| منور مہر سے بڑھکر، فروزاں ماہ سے بڑھکر |
| "نہیں ہے کوئی بھی چہرہ رخ سرکارؐ کے جیسا" |
| ولادت با سعادت کیا ہوئی محبوب يزداںؐ کی |
| سماں پر کیف چھایا نکہت و انوارؐ کے جیسا |
| ضعیف و ناتواں کے ہیں مسیحا سرور کونینؐ |
| نہ ہی احساں نہ ہی پرساں ہوا غمخوارؐ کے جیسا |
| رہے ثابت قدم بو بکرؓ طوفاں آزمائی میں |
| جہان کل میں ہو پائے نہ یار غار کے جیسا |
| وہی تاج نبوت ہیں، وہی ختم رسالت ہیں |
| نہ آیا ہے نہ آئے گا کوئی سردارؐ کے جیسا |
| حضور پاکؐ سا اسوہ نہ مل سکتا کہیں ناصؔر |
| کریمانہ طبیعت، طبع خوش کردار کے جیسا |
معلومات