افکار و نظریات یہ لہجہ یہ خیالات
یہ شوق یہ جزبہ یہ ہنر اور کمالات
انداز بیاں خوب ہے کیا خوب ہے گفتار
دل کرتا ہے سنتے ہی رہیں تیرے بیانات
مخصوص ذہانت کا تو مالک ہے مرے یار
مولا نے بنائی ہے بہت خوب تری ذات
تو مرد مجاہد ہے تو ہی راہ نما ہے
ڈرتا نہیں کرتا ہے حکومت سے سوالات
باتیں جو بھی کرتا ہے دلیلوں کی بنا پر
ایوان سیاست میں بھی کہتا ہے تو حق بات
انصاف پسندی تجھے لے جاۓگی آگے
تو دین و دھرم دیکھ کے کرتا نہیں خدمات
اللہ حفاظت کرے تیری مرے بھائی
ایسے ہی تو باطل کو دکھاتا رہے اوقات

64