فلسطیں کی بستی پہ بمباریاں
انہیں چاہئیں جبکہ دلدار یاں
ہیں دنیا میں جو بھی تبہ کاریاں
یہ دجّال ہی کی ہیں عیّاریاں
حفاظت کریں اپنے گھر کی اگر
کہیں ان کو کرتے ہیں غدّاریاں
عجب مخمصے میں ہے دنیا پڑی
نبھائیں وہ کس سے وفاداریاں
عرب قوم پر کیا کریں انحصار
سنبھالیں گے کیا وہ سپہ داریاں
یہاں ظلم پر بھی نہ ہو احتجاج
ہوئے ہیں ضمیر ان کے مردار یاں
نہیں کوئی امکان انصاف کا
لہو روز بہتا ہے معصوم یاں
پکڑ لے خدا ہی شریروں کو اب
دعا سب کریں مل کے قدوسیاں

0
22