دوستوں سے بگاڑ کیا کرنا
پیدا کوئی دراڑ کیا کرنا
کون آئے گا دشتِ وحشت میں
بند اپنا کِواڑ کیا کرنا
وہ متاثر نا ہو سکی ہے جب
سَر کوئی پھر پہاڑ کیا کرنا
کیا ملے گا خراب حالی سے
اپنی حالت اُجاڑ کیا کرنا
بس خدا کو مناؤ عثماں تم
کوئی رُستُم پِچھاڑ کیا کرنا

0
56