| فقط جوانی کو ہی اب سلام ہوتا ہے |
| وگرنہ سارا بڑھاپا غُلام ہوتا ہے |
| جو ساری عمر کسی اک کے نام ہوتا ہے |
| وہی تو عشق کا اصلی امام ہوتا ہے |
| وہ شخص توڑے گا اک دن انانیت کا بت |
| جو دوسروں کے لئے خوش کلام ہوتا ہے |
| مقام یہ بھی تو ہے کوئی عمرِ فانی میں |
| کہ زندہ رہنا جہاں ایک کام ہوتا ہے |
| کسی دُکان سے کوئی خرید لے گا جمال |
| کہاں یہ عشق زمانے میں عام ہوتا ہے |
معلومات