یہ زندگی اے مولا حمد و ثنا میں گزرے |
ذکرِ حبیبِ رب میں یادِ خدا میں گزرے |
کر دے کرم کریمی دائم ہو خوش نصیبی |
تیری عطا سے جیون تیری رضا میں گزرے |
بطحا وطن ہو میرا سرکار کی گلی ہو |
ہر رات دن خدایا ایسی جگہ میں گزرے |
رونق ہے جو مدینے گلزارِ دلربا میں |
اُس جا یہ وقت میرا صلے علیٰ میں گزرے |
روشن تجلیٰ دیکھوں بطحا کے رات دن ہوں |
ہر لمحہ اے خدایا نوری فضا میں گزرے |
بردہ رہے نبی کا سرکار کے نگر میں |
ہر سانس زندگی کا صدق و صفا میں گزرے |
محمود کر دعائیں فیاض تیرے آقا |
جتنا ہے وقت باقی اُن سے وفا میں گزرے |
معلومات