جو ساتھ ہو کسی دن وہ جدا تو ہوتا ہے
جو پیار کرتا ہے وہ بھی خفا تو ہوتا ہے
بغیر وجہ کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا
پتہ چلے نہ چلے کچھ ہوا تو ہوتا ہے
تم آزمانے کی غلطی کبھی نہیں کرنا
ہر ایک شخص میں اک بے وفا تو ہوتا ہے
یہ سوچ کر کبھی دل آج تک نہیں توڑا
وہ چاہے سنگ ہو اس میں خدا تو ہوتا ہے
صدا ہے بس میں تمھارے سو وہ لگاتے رہو
جو بند رہتا ہے وہ در بھی وا تو ہوتا ہے

0
82