بخشش کی رات ہے یہ شفاعت کی رات ہے
اے مومنو سنو! یہ عبادت کی رات ہے
قسمت سے مل گئی ہے مبارک گھڑی ہمیں
سجدہ قیام اور تلاوت کی رات ہے
کر دے خطا سے پاک طفیلِ شبِ برات
مولیٰ! تِرے کرم کی عنایت کی رات ہے
رحمت خدائے پاک کی چھائی ہے ہر طرف
خوشبو ہے بھینی بھینی لطافت کی رات ہے
تیری مراد پوری کرے گا خدائے پاک
لطف و کرم کی رات سخاوت کی رات ہے
دوزخ کی آگ سے تجھے مل جائے گی نجات
بندوں کے واسطے یہ سعادت کی رات ہے
ملتی ہے ہر دعا کو تصدق! قبولیت
کثرت سے کر لے توبہ اجابت کی رات ہے

0
85