چھائی ہوئی ہے غم کی فضا اربعین پر |
چلنا ہے سوئے کرب و بلا اربعین پر |
آئے ہیں چھٹکے قید سے شبیر کے حرم |
زخمی ہیں قلب سہتے رہے ہیں وہ رنج و غم |
ماتم کے ساتھ آہ و بکا اربعین پر |
ظلم و ستم و رنج و الم اور تیرا غم |
زندانِ شام میں ہے سکینہ کا نکلا دم |
تربت پہ شہ کی رو کے کہا اربعین پر |
اصغر کو یاد کر کے بہت روتی ہے رباب |
بیٹھی نہ چھاؤں میں کبھی کہتی ہے یہ جناب |
اصغر مرے کہاں ہو کہا اربعین پر |
اکبرؑ جواں کی یاد میں ماں کا ہے کیسا حال |
نیزے کا جب بھی آتا ہے بیٹا مجھے خیال |
اکبرؑ کو ماں نے دی یوں صدا اربعین پر |
صائب کی کائنات ہے لبیک یا حسینؑ |
اس کی تو بس حیات ہے لبیک یا حسینؑ |
ذکرِ حسینؑ کرتا چلا اربعین پر۔ |
معلومات