سینہ میں جاگزیں ہے عقیدت حضورؐ کی |
ہرگز نہ مٹ سکے گی محبت حضورؐ کی |
رب غفور ﷻ سے جڑی نسبت حضورؐ کی |
ممتاز سارے نبیوں میں عظمت حضورؐ کی |
سرکارؐ کی حیات طیبہ کا عکس ہے |
قرآن سے جھلکتی ہے سیرت حضورؐ کی |
تکمیل دین ذات مقدسؐ کی ہے عطا |
سوغات حق شناسی، عنایت حضورؐ کی |
محبوبؐ کبریا بھی، امامؐ رسول بھی |
نایاب و بے مثال رسالت حضورؐ کی |
پہلے نہ کوئی آپؐ سا آیا نہ کوئی بعد |
ہے برتر و بلند وجاہت حضورؐ کی |
حسرت یہی ہے پا سکوں ناصؔر کرم کی خیر |
مل جائے روز حشر شفاعت حضورؐ کی |
معلومات