جن کے ورود سے سب روشن زمان ہیں |
کونین کے ہیں دل وہ جانوں کی جان ہیں |
وہ کنتُ کنزاََ مخفیََ جو تھا چھپا ہوا |
ہے آشکار جس سے وہ اُن کے دان ہیں |
پیغام جن کی خاطر لائے ہیں انبیا |
میرے نبی وہ مہرِ. کون و مکان ہیں |
قرآں میں یٰس طٰہٰ جن کے ہیں گہنے دیکھ لو |
آقا حبیبِ رب وہ شانوں کی شان ہیں |
الفقر بھی فخر ہے ایسے کریم کا |
جو وجہہ کن ہیں آقا ہستی کی جان ہیں |
بسیار اہل ثروت آئے جہان میں |
لیکن نمایاں ان میں شاہِ زمان ہیں |
رحمت رواں ہے جن کی سارے زمان میں |
محبوب ہیں جو رب کے دلبر جوان ہیں |
نورِ ہدیٰ ہیں سیّدی خیر الانام بھی |
حکمِ خدا کے مصدر اُن کے بیان ہیں |
قادر خدا ہے اُن کا ہوتا ہے جو کہے |
محمود درجے اُن کے ہستی کی شان ہیں |
معلومات