واللہ رسول پاک کے عاشق نہ کم ہوئے
اُن پر اگر چہ ہر گھڑی ظلم و ستم ہوۓ
ہے ناز کائنات کو جس ایک ذات پر
واللہ نبی وہ آخری شاہِ امم ہوۓ
عاشق وفا کے جرم میں مارے گئے سدا
میثم تمار پر بھی یہ سارے ستم ہوئے
اسلام حق کا دین ہے باطل ہے باقی سب
مقبولِ بارگاہِ حق اہلِ حرم ہوئے
زندہ ہیں وہ خدا کے ہاں تم کو نہیں شعور
جو راہِ حق میں قتل ہوۓ سر قلم ہوئے
آلِ نبی کے عشق میں ہو جا فنا عتیق
اُن پر فدا جو ہو گئے وہ محترم ہوئے

0
16