عشقِ رسولِ پاک میں وہ زندگی ملی
جس کی تلاش تھی وہ ہی آسودگی ملی
نعتِ رسولِ پاک نے ایسا بدل دیا
میرے خیالوں کو۔ نئی پاکیزگی ملی
مختارکل کا جب کبھی سنتا ہوں ذکر میں
ایمان۔ کو مرے بڑی ہی تازگی ملی
مدحت رسول اللہ کی ہر رنگ میں کروں
اللہ کا شکر ہے مُجھے۔ یہ تشنگی ملی
واللہ صحابہ سارے مرے سر کا تاج ہیں
جن کو خدا کے یار سے وابستگی ملی
اللہ رسول کی نگہ میں ہے وہ معتبر
جس کو عتیق خواجگی میں سادگی ملی

0
71