پیار محبت چاند ستارے ہوتے ہیں
مجبوری کے نام ہزاروں ہوتے ہیں
پھول چکوری حسن پری یا قاتل بھی
جو بھی سوچوں نام تمہارے ہوتے ہیں
گجرا چندن چوڈی سرمہ یا سندور
کتنے پیارے یار اشارے ہوتے ہیں
جگنو چندا پھول پری یا پھر تتلی
پھیکےجب وہ مانگ سنوارے ہوتے ہیں
شرم حیا چنچل کوپل کورے کانول
نازک کتنے یار کنوارے ہوتے ہیں
جنت ہوریں جوش جنوں محفل ساحل
کتنے پیارے یار جواں رے ہوتے ہیں
شاہ غزل یا گیت کوئ ملحاری سا
خط میرے سب نام تمہارے ہوتے ہیں
شہاب الدین شاہ قنوجی

68