دونوں جہاں میں خوب ہے عزت حسین کی
دنیا بھی ہے حسین کی جنت حسین کی
پیارے نبی کے لاڈلے پسرے علی ہیں یہ
اور والدہ ہیں خاتونِ جنت حسین کی
تاجِ صحابیت سے مزین بھی آپ ہیں
آلِ نبی ہیں یوں بھی ہے نسبت حسین کی
کتنا ہے بد نصیب نا ہنجار روسیا
جس کو ہے ناگوار مودت حسین کی
لاریب وہ مراد کو پہنچے گا لازمی
واللہ جس کے دل میں ہے حرمت حسین کی
عشاق ان کے ان کی اماں میں سدا رہیں
ایمان کی بنا ہے محبت حسین کی
سرکار نامدار کی سیرت کا شاہکار
فرمان میں ڈھلی ہے اطاعت حسین کی
آلِ نبی صحاب کرم جس کے دل میں ہوں
ملتی ہے بس اسی کو محبت حسین کی
کربل کی تپتی ریت نے بتلادیا ذیشان
ہے منفرد جہاں میں شہادت حسین کی

77