شہ دوجہاں کی ہے سیرت عزیز |
شہ انبیا کی نبوت عزیز |
خدا وحدہ، احمد مرسلین |
ہے دین مبیں کی شریعت عزیز |
مزہ آئے نام محمدکو رٹنے |
درودں کی ہم کو فضیلت عزیز |
الہی تو چمکا دے سویا نصیب |
مدینہ کی لاگے زیارت عزیز |
نہیں آپ سے بڑھ کے کوئی وسیلہ |
یہ شاہ و گدا کی سعادت عزیز |
بھلایا نہ امت کو جس نے کبھی ہو |
ہے آقا کی پیاری رسالت عزیز |
ہے عاشق یہ ناصؔر شہ مصطفی کا |
جو انسانیت پر ہے رحمت عزیز |
معلومات