ہَے خُسارے میں یہ اِنسان زمانے کی قَسم
ہَے یہی آیَتِ قُرآن زمانے کی قَسم
اپنی خواہِش کے تَعاقُب میں بھٹکتا ہے سَدا
جِس میں ہے اُس کا ہی نُقصان زمانے کی قَسم
دَولت و جاہ میں مَغرور ہُوا پِھرتا ہے یہ
ہَے یہ سب سے بڑا نادان زمانے کی قَسم
نَفس کے ہاتھ میں دے دی ہے قِیادَت اُس نے
ہُوا اِنسان سے حَیوان زمانے کی قَسم
راہِ قُرآن سے جو رِشتہ نِبھائے رکھّے
ہَے وُہی رَب کے ہاں ذی شان زمانے کی قَسم
رَب کے رستے میں عتیق اپنا یہ تَن مَن تو لگا
ہَے یہی باعثِ غُفران زمانے کی قَسم

0
2