یاد ہے میں کہتا تھا محبت نہ کرنا |
ظالم ہیں لوگ تیرے شہر کے تمام |
سیم و زر کے ہیں یہ مارے تمام |
رسم و رواجوں کی ہیں اونچی دیواریں |
وقت گلی سے گزرتے پاگل کی طرح |
ہماری سُنی ان سُنی کرتا نکل جاتا ہے |
عمر ڈھلنے لگتی ہے تو سوچ کی منڈیر پر |
افری تیری یاد کی سوکھی آکاس بیلیں |
پھر دسمبر میں کیوں دراز ہو جاتیں ہیں |
زرد رنگ میں بے لباس ہو جاتیں ہیں |
سرد شامیں کیوں پھر اداس ہو جاتیں ہیں |
یاد کے دیپ جلاتا ہوں ویران حویلی میں |
خوش رہو افری شادمانی سے نیا سال مناؤ |
معلومات