| مزاحیہ غزل نمبر 23 |
| (منیر نیازی مرحوم سے معزرت کے ساتھ) |
| چمن میں رنگِ بہار اترا تو میں نے دیکھا |
| ٹرک سے تازہ انار اترا تو میں نے دیکھا |
| فروٹ میرا تو کھا گیا ڈاکٹر ہی سارا |
| گزشتہ شب جب بخار اترا تو میں نے دیکھا |
| حکیم لقمان کے بھی چسپاں تھے کافی نسخے |
| اچار کا اشتہار اترا تو میں نے دیکھا |
| خمارِ مے میں وہ چہرہ کچھ اور ہی لگ رہا تھا |
| گٹر میں وہ بار بار اترا تو میں نے دیکھا |
| اک اور کتے کا سامنا تھا سحر وہاں پر |
| میں کود کر نالی پار اترا تو میں نے دیکھا |
| شاعر زاہد الرحمن سحر |
معلومات