تمام کر دی شجاعت سے کھائیاں ہم نے |
ملال و رنج کی سہ لی ہیں زردیاں ہم نے |
کبھی نہ غیرت و عزت پہ آنچ آنے دی |
"کسی کے پاؤں پہ رکھی نہ پگڑیاں ہم نے" |
نوا بلند رہی احتجاج کی ہر دم |
بدن پہ کھائی ہزاروں ہیں لاٹھیاں ہم نے |
رہ طلب میں گوارہ جلی کٹی بھی ہوئی |
فلاح و فوز میں جھیلی ہیں گالیاں ہم نے |
حصول آشتی پیوست ہو گئی دل میں |
پسند اماں کے لئے کر لی تلخیاں ہم نے |
کہا بہ بانگ دہل کیسے حق سر محفل |
بگھاری ہیں نہ کبھی بے جا شیخیاں ہم نے |
ہے قوم و خویش پہ ناصؔر یہ روح و جان فدا |
نہ بے کسوں کی بھلائی ہیں سسکیاں ہم نے |
معلومات