اسے کہنے میں یہ عرصہ لگے گا
وہ میرے ساتھ ہی اچھا لگے گا
مجھے تکلیف میں دیکھا اگر وہ
مرے سینے سے فوراً آ لگے گا
سبھی سے جی لگا رہتا ہے جس کا
اسے اک شخص سے دل کیا لگے گا
مجھے ہمراہ اس کے دیکھنے سے
سمندر میں کوئی پیاسا لگے گا
اچانک آپ کی شفقت کے جادو
میں سوچوں تو یہ افسانہ لگے گا
وہ اک چڑیا جو ہے ہنگامۂ گھر
وہ اڑ جائے تو گھر سونا لگے گا
کڑی محنت سے مستقبل سنوارو
ابھی سے کل کا اندازہ لگے گا
مجھے اس فلم میں شامل کرو گے ؟
جواں کردار ہی بوڑھا لگے گا
بہت سے لوگ گھیرے ہوں گے اس کو
تمہیں خالدؔ مگر تنہا لگے گا

0
142