بری حالت ہے پیارے
تری قدرت ہے پیارے
جو چاہا مل گیا ہے
تری حسرت ہے پیارے
تو ہے اور تیری باتیں
بڑی فرصت ہے پیارے
خدا سے بحث ہے اب
یہی جدّت ہے پیارے
کوئی حرکت ہی کر لیں
کہ یہ برکت ہے پیارے
گنہ گاری کی کچھ تو
تجھے بھی لت ہے پیارے
نور شیر

0
63