آ بسی جو دھنک چار سو آپ کی |
جاگ دل میں اٹھی آرزو آپ کی |
چاند چہرہ مقابل ہے اب آپ کا |
منتظر ہے نظر کو بہ کو آ پ کی |
ہے خیالوں میں خوشبو کئی رنگ کی |
اشک ہیں آپ کے ، آب جو آپ کی |
فتنہ ہے زندگی بس سکوں ہے تو ہی |
جام ہے آنکھ ، یادیں سبو آپ کی |
دل کے سادہ ورق پر تمہیں ہے لکھا |
من میں تصویر ہے ہو بہ ہو آپ کی |
ایک احساس تازہ ہے دم سے ترے |
بزم جاں میں ہے سب گفتگو آپ کی |
چاک شاہد جگر ڈھونڈتا ہے جسے |
وہ ہے منزل مری جستجو آپ کی |
معلومات