گونج رہی ہے ایک صدا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
خوب ہی جھنڈا گاڑ دِیا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
اعلی سے اعلی ایک نِظام، تھی تدبیر تُمھاری تام
دیکھ کہ سینہ ٹھنڈا ہُوا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
کُچھ کے خدشے دُور ہوئے، کُچھ کے دل مسرُور ہوئے
دِل شیطان کا خُوب جَلا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
جُوں ہی لَب پر جاری ہُوا، نعرہ ختمِ نُبُوّت کا
مِرزا کا ایوان ہِلا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
ہے آغاز کا گر یہ حال، ہو گا کیا پھر اگلے سال
دُشمَنِ احمد چیخ اُٹھا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
دعوَتِ اسلامی سے پیار، جو بھی کرے ہو بیڑا پار
پورا کر دو عہدِ وَفا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار
زیرکؔ نام تُمھارا ہے، نام بھی کتنا پیارا ہے
خوب قلم تو اپنا چلا، تُم کو مُبارک لاکھوں بار

0
7