| دیکھیے اس کا چناو سر ہے یا دستار ہے |
| پشت پر دیوار جس کے سامنے تلوار ہے |
| ہارنے والوں میں شامل دوستوں کے نام ہیں |
| دوستی کی ہار ہے یعنی کہ میری ہار ہے |
| ہم نے تھکنا ہی نہیں ہے آرزوئے وصل سے |
| دیکھ لیتے ہیں کہ کب تک آپ کا انکار ہے |
| اس کا رستہ تکتے تکتے آنکھیں پتھر ہو گئیں |
| فکر نا تھی جس کو کوئی منتظر اس پار ہے |
| تیری راتیں ہجر سے یا وصل سے معمور ہیں |
| کون جانے؟ نیند کا یا پیار کا خمار ہے |
معلومات