مریض عشق کی تو بس دوا محبت ہے
سکون قلب کی بھی انتہا محبت ہے
ہوئی ہے آپ ﷺ کی بعثت ہی باعث رحمت
"مرے حضور ﷺکی ہر اک ادا محبت ہے"
نہ خوف کھائیں کبھی ہم، نہ ڈگمگائیں قدم
کہ حق کی راہ میں جاں وارنا محبت ہے
نہ چھوڑیں گے کبھی دامن رسول ﷺ کا اپنے
فراخی، تنگی میں ہی اقتدا محبت ہے
فدا حبیب خدا ﷺ پر ہیں سارے دل ناصؔر
شہ مدینہ ﷺ سے سب کو وفا، محبت ہے

0
36