چھپا ہے راز اک قوت ارادی میں
جو پائے اس کو چمکے زندگانی میں
عمل رہتا ضروری کچھ اثر پانے
عبادت رنگ لاتی بندگانی میں
عقابی روح سے پرواز بھراونچی
صدا گونجیں تِری ٹیلہ پہاڑی میں
مصیبت سے پریشاں لوگ پائیں گر
بڑھے آگے مدد و راحت رسانی میں
نشیمن گو ترا اجڑا ہوا سا ہے
لگے دوبارہ ہمت سے بحالی میں
کمر باندھے بھروسہ رب پہ ہو کامل
تماشہ دیکھیں پھر اپنی دُہائی میں
پہل کرتے رہیں نیکی کے کاموں میں
کبھی شامل نہ ہوں ہرگز برائی میں
بڑھاپے کا سجدہ بھی اہم ناصؔر
ستر درجے زیادہ پر جوانی میں

0
56