| بے شک جذبوں سے لوگوں کے دل دھڑکانا لازم ہے |
| لیکن پہلے اپنا خونِ دل گرمانا لازم ہے |
| جنت ہو یا دوزخ ، لوگو کب یوں ہی مل جائے گی |
| لیکن پہلے جاں سے اپنی سب کو جانا لازم ہے |
| جیون کی راہوں سے تنہا کیسے گزرا جا سکتا ہے |
| کوئی پہچانا ساتھی ہو یا انجانا ، لازم ہے |
| مذہب مسلک کی سب قیدوں سے ہٹ کر یہ سوچا جائے |
| ہر بھٹکے کو حق کے رستے پر لے آ نا لازم ہے |
| جگنوں تتلی کیا پروانے ہوں دیوانے، لیکن تیرا |
| شمعِ روشن، برکھارت، گلشن بن جانا لازم ہے |
| دل والے دل کی باتیں دل میں ہی دفنا دیتے ہیں |
| کیا دنیا والوں کے آگے رونا گانا لازم ہے |
معلومات