گم ہو گیا تھا بندہ ایک
شریک غم تھے لوگ انیک
خوب مشورہ ہوا بڑی بات کی گئی
یعنی اسی طرح سے بسر رات کی گئی
اک مشورہ یہ آیا کئی مشوروں کے بعد
پہلے رپٹ لکھاؤ تلاشیں گے اس کے بعد
پھر کیا تھا ہم پہنچ گئے تھانے میں محترم
تاکہ پولیس کا ہم کو بھی حاصل ہو کچھ کرم
نام و پتہ بھی پوچھا اور کام اس کا پوچھا
کب سے ہوا ہے ایسا انجام اس کا پوچھا
کہنے لگا پولسیہ سے پوچھنے کے بعد
تفتیش ہم کریں گے بتائیں گے اس کے بعد
ایک ماہ تک تو ہم نے کیا خیر انتظار
تھانے پہنچ گئے جو ہوئے حد سے بے قرار
پوچھا کہ کیا ہوا میری گمشدگی کی رپورٹ کا
انجام کچھ ملا نہیں رشوت کے نوٹ کا
کہنے لگا وہ افسر خاکی بزرگوار
تفتیش ہو رہی ہے کرو اور انتظار
ایک سال ہو گیا کوئی امید بر نہ آئی
اس کو تلاش کرنے کی صورت نظر نہ آئی
فضل و کرم خدا کا ہوا خاندان پر
ترکیب کا نزول ہوا اس جوان پر
ایک روز پا گیا جو خالی مکان کو
رستہ فرار کا دکھا پھر نوجوان کو
اک روز دوپہر کو وہ آیا ڈرا ہوا
دکھ درد سے تھا غم سے مکمل بھرا ہوا
آیا تو ایک شور سا بستی میں مچ گیا
ہر کوئی اس کو دیکھنے فوراً پہنچ گیا
پوچھا گیا کہاں تھے برادر بتائیے
نکلے وہاں سے کیسے ہو باہر بتائیے
بولا بتائیں کیا میاں باپو کے دیس میں
گنڈے ہیں گھومتے یہاں وردی کے بھیس میں
دھوکا مجھے ہوا تھا پولیس کے لباس سے
اغوا کیا گیا میں کچہری کے پاس سے
خوف و ہراس میں رہا ہر وقت میں جہاں
مجھ کو نہ تھی خبر مجھے رکھا گیا کہاں
اب تو خدا بچائے گا مجھ کواس آس میں
میں قید اتنے دن رہا تھانے کے پاس میں
خیر چھوڑیے کہ جو بھی ہے یاں پر کمال ہے
جو اپنا حال ہے وہی سسٹم کا حال ہے
پھل مل رہے ہیں آپ کو تازہ ہوائیں بھی
نعمت سے کم نہیں ہیں ملیں گر دعائیں بھی
گھر آگیا تو سانس لی سب نے ہی چین کی
ازہر دعا قبول ہوئی والدین کی

0
5