| جب جوش میں خدا کا غیظ و جلال ہو گا |
| پیارے نبی کو اس دم سب کا خیال ہو گا |
| محشر میں عاصیوں کو ان کے وسیلے سے پھر |
| حاصل کریم رب کا فضلِ کمال ہو گا |
| لمحات گزرے سارے دنیا میں سہو کے جو |
| اس دن اے میرے ہمدم اس کا ملال ہو گا |
| لیکن یہ کہہ سکیں گے الفت حبیب کی ہے |
| میزان پر عمل کا جب بھی سوال ہو گا |
| ہر آنکھ دیکھ لے گی ان کی عطا کے جلوے |
| جب آشکار اس جا ان کا جمال ہو گا |
| چادر وہ بخششوں کی ڈالیں گے عاصیوں پر |
| احسان یہ نبی کا اپنی مثال ہو گا |
| نیچے نبی کے جھنڈے آئیں گے امتی پھر |
| سب کی نظر میں ان کا دستِ نوال ہو گا |
| محمود ان کے درجے میدان دیکھ لے گا |
| فردوس جن کے صدقے ہم پر حلال ہو گا |
معلومات