کرم کی شہا اک نظر مانگتے ہیں |
ترے عشق میں چشم تر مانگتے ہیں |
گنہ گار ہیں تیرا در مانگتے ہیں |
دعاؤں میں اپنی اثر مانگتے ہیں |
نہیں کوئی ہم کو طلب یا حبیبی |
ترے پاک قدموں میں سر مانگتے ہیں |
بلا لو مدینے میں اک بار ہم کو |
مدینے کا پیارا سفر مانگتے ہیں |
عتیق آپ کی نعتیں لکھتا رہے بس |
شہا تجھسے ایسا ہنر مانگتے ہیں |
معلومات