دعا ہے زیست کے آنگن میں ہو بہار سدا
جوان دل رہے، صحت ہو برقرار سدا
نظر میں ایک چمک لب پہ مسکراہٹ ہو
رہے حسین سے چہرے پہ یہ نکھار سدا
جو کیک دیکھ کے یاروں کے کھل اٹھے چہرے
رہیں خدایا یہ چہرے بھی خوشگوار سدا
سجی ہے آج کی محفل ہمارے پیاروں سے
یہ خاص لوگ ہیں ان سے ملا ہے پیار سدا
بجھائی شمع تو سب یک زبان بول پڑے
منائے یوں ہی جنم دن تو بار بار سدا
خدا کرے تری مسکان یوں رہے قائم
جہاں رہے وہاں خوشیوں کا ہو حصار سدا

0
4