مومنوں کا ہو سمعنا اور اطعنا پر عمل
سوچنے میں رائیگاں کرتے نہ ہوں وہ کوئی پل
ہو اطاعت دل سے اللہ اور رسولِ پاک کی
ہے اسی سے قدر ہر اک صاحبِ ادراک کی
طاعتِ معروف سے عزّت خس و خاشاک کی
اس کی درگہ میں پہنچ ہوتی نہیں نا پاک کی
مان لیں احکامِ رب اور سب فرامینِ رسول
ہے اطاعت سے ہی وابستہ خلافت کا نزول
وعدہ تب جا کر خلافت کا خدا نے ہے دیا
مومنو ں نے جب اطاعت کا سبق ازبر کیا
تمکنت ان کو ملے راضی رہے ان سے خدا
امن کی حالت میں بدلے وقت پھر وہ خوف کا
شکر کے سجدے بجا لائیں وہ پھر پڑھ کر نماز
مال میں حقدار کا حصّہ ہو تب ہوں سرفراز
فر ض کی صورت ادا ہو ہر کوئی حکمِ رسول
ہے اطاعت اس کی واجب یہ کبھی جائیں نہ بھول
دیکھ لو آیاتِ قرآں میں اطاعت کا اصول
ہے اطاعت سے ہی وابستہ خلافت کا حصول
ہو خلافت کی اطاعت میں اگر یہ سر جُھکا
ہے یہی ردِّ بلا کا ایک نسخہ کیمیا
ہم خدایا تیری طا عت پر کمر بستہ رہیں
اور خلافت کے چمن میں بن کے گُلدستہ رہیں
تُو نے ڈالا ہے خلافت کا دلوں میں ایسا پیار
جان و دل کرتے ہیں طارق ہم خلافت پر نثار

0
16