ارادہ کِیا میلہ میں اک دن تھا جانے کا
یکایک ہوا غلبہ مگر نیند چھانے کا
بتوں پر چڑھاؤں سے رکھی آپؐ نے دوری
"ذبیحہ نہ کھایا تھا کبھی آستانے کا"
بلا ناغہ ہر رمضان میں شیوہ تھا اُنؐ کا
حرا میں عبادت کر کے من کو لبھانے کا
تجارت کے پیشہ سے خدیجہؓ کا دل جیتا
سبب کچھ یہی ٹھہرا انہیں جو منانے کا
صداقت، دیانت، صاف ستھرائی ہو ایسا
طریقہ حلالِ رزق کو تھا کمانے کا
چکایا ابو طالب کے احسان کا بدلہ
سنایا علیؓ کو مژدہ گھر اپنے لانے کا
مبارک ولادت ہونے سے آپؐ کی ناصؔر
ہوا نام روشن ہر سُو ہاشم گھرانے کا

0
37