رحمت کے باراں لائے چاہت درود کی
اور خلد لے کے جائے چاہت درود کی
سینے میں دیکھ لو گے لائے جو یہ بہار
تاباں یہ دل بنائے چاہت درود کی
ڈالو گے پھر کمندیں تاروں کے پار بھی
یوں ولولہ دلائے چاہت درود کی
رسیا بنا لو دل کو ان پر سلام کا
دیکھو جو رنگ لائے چاہت درود کی
روشن کریں بصیرت ایسی سعادتیں
تربت کو جگمگائے چاہت درود کی
آتی ہے ساتھ لے کر پھولوں بھری بہار
غنچے عجب کھلائے چاہت درود کی
ان پر درود کا تو محمود ڈھنگ جان
دربار جاں دکھائے چاہت درود کی

19