ٹمٹماتی رہی چاندنی رات بھر |
جگمگاتی رہی چاندنی رات بھر |
چاند چلتا بنا جب اُسے چھوڑ کر |
پھڑپھڑاتی رہی چاندنی رات بھر |
سرد راتوں میں تنہا کسی کے لئے |
کپکپاتی رہی چاندنی رات بھر |
حسنِ جاناں کی تعریف سُنتے ہی وہ |
مَن میں گاتی رہی چاندنی رات بھر |
آگ ایسی بدن میں لگی اُس کے جب |
تن جلاتی رہی چاندنی رات بھر |
اُس نے جاویدؔ چھیڑی غزل پھر وہیں |
دِل لُبھاتی رہی چاندنی رات بھر |
معلومات