من میں اک تصویر بنتی جا رہی ہے
تن کی اک تاثیر بنتی جا رہی ہے
خواب میں نے جو محبت میں تھے دیکھے
ان کی اک تعبیر بنتی جا رہی ہے
اس کی چاہت کا نتیجہ مجھ سے پو چھو
پیر کی زنجیر بنتی جا رہی ہے
لگ رہا ہے دل میں اس کے بس چکا ہوں
ماتھے کی تحریر بنتی جا رہی ہے
دل لگی میں اس کا رانجھا بن گیا ہوں
وہ بھی میری ہیر بنتی جا رہی ہے
GMKHAN

0
18